پنجاب پختونخوا بارشوں اور سیلاب سے مزید تباہی10جاں بحق درجنوں دیہات زیر آب

چناب کا تباہ کن ریلہ،حافظ آباد کے کئی علاقے زیر آب،سیالکوٹ میں خطرے کے سائرن، مختلف دیہات کا زمینی رابطہ کٹ گیا


Numaindgan Express August 16, 2013
لاہور میں موسلا دھار بارش،چھتیں گرنے سے ایک،دیگر شہروں میں 9ہلاک ،آج بھی اکثر مقامات پر تیز بارش کی پیش گوئی فوٹو: فائل

پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر مقامات پر بارش کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں سیخاتون اور بچوں سمیت مزید 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ درجنوں دیہات زیر آب آگئے، مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ۔ سیالکوٹ میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ سیلابی ریلے سے ہزاروں ایکڑ فصل تباہ، متعدد مقامات پر شگاف، درجنوں مویشی ،ایک شخص بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ پسروراور گردونواح میں گزشتہ 36گھنٹوں کے دوران 300ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سیالکوٹ کے برساتی نالوں ڈیک اور ایک نے ضلع میں تباہی مچادی ہے۔



جس کی وجہ سے انتظامیہ نے فلڈ ایمرجنسی قائم کردی ہے ۔ نالہ ایک کا سیلابی پانی سیالکوٹ شہر میں داخل ہوگیا ہے ،گزشتہ روز بھی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہی ، معروف شاہرات سمیت گلی محلوں ، چوکوں ، مکانوں ، دکانوں سمیت ہر طرف پانی کھڑا رہا۔ حافظ آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق حافظ آبا دمیں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پانی 40سے زائد دیہات میں داخل ہو گیا ہے جبکہ سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔مختلف علاقوں میں دریائے چناب کے سیلابی پانی نے تباہی مچا دی ہے۔

ڈیرہ غازیخان میں شدید بارشوں اور دریائے سندھ میں طغیانی کے پیش نظر ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ لاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق شہر میں موسلا دھار بارش کے باعث سے بوسیدہ چھتیں گرنے سے 1شخص ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے۔ مری میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔