عمران خان کا گولڈا سمتھ ایجنڈا لاگو نہیں ہونے دینگے فضل الرحمن
نصاب سے قرآن وحدیث اوراکابراسلام کونکالا جارہا ہے، سربراہ جے یو آئی
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان کاگولڈ اسمتھ ایجنڈاکسی صورت قوم پرلاگو نہیں ہونے دینگے۔
تعلیمی نصاب میں قران وحدیث تاریخ اسلام واکابر اسلام کونکالا جا رہاہے۔عمران خان کی مثال بے نسل مصلی کی ہے۔تحریک انصاف نے یوم آزادی کے موقع پرجناح پارک پشاورمیں قومی پرچم کے بجائے پارٹی پرچم کشائی کرکے یہودی ایجنڈے کی شروعات کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرحبیب اللہ کنڈی نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی کے امیدوارمولانا اسعد محمودکی این اے 25پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 22اگست کوٹانک کے ضمنی انتخابات میں یہود اور مدینہ کے ایجنٹوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔غیور عوام یہودی ایجنٹوں کا جنازہ نکال دیں گے،ہمارے بغیرکوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عوام کو حقوق نہ ملنے پربلوچستان میں غلامی سے آزادی کے نام پرجبکہ کراچی میں قبضہ مافیا حالات خراب کرکے اور کے پی کے میں اسلام کے نام پر فوج کیساتھ مسلح گروپ برسر پیکارہیںان تمام مسائل کا حل73ء کے متفقہ آئین میں موجود ہے جن پرعمل کرکے ملک کوصحیح ٹریک پر لایا جا سکتا ہے۔