کراچی گورنر پنجاب چوہدری سرور کی قائم علی شاہ سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پرمجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پنجاب میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر پنجاب کو سندھ کے روایتی تحائف سندھی ٹوپی، اجرک کے تحائف بھی پیش کیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔