لاہور ہائیکورٹ کا کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی
ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق کرکٹر ناصر جمشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزاء کے بعد ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں نام شامل کر کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا۔ وکیل ایف آئی اے نے دلائل میں کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ کا اختیار ہے، ناصر جمشید کی کوئی انکوائری ایف آئی اے کے پاس زیرالتواء نہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 3 رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔