سندھ حکومت رویہ بہترکرے اورساتھ چلے گورنرسندھ
ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ادارے آزادانہ کام کررہے ہیں، گورنرسندھ
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ادارے آزادانہ کام کررہے ہیں جن میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے اورخواہش ہے کہ سندھ حکومت رویہ بہترکرے اورساتھ چلے۔
حیدرآباد میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سرکٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کی ہدایت پریونیورسٹی کی جگہ کے لئے آیا تھا، رپورٹ تیارکرکے 12 اپریل کو وزیراعظم سے ملاقات کرکے پیش کروں گا، حیدرآباد تیسرا بڑا شہرہے، یونیورسٹی کا نہ ہونا زیادتی ہے، حیدرآباد کے بعد سکھر، لاڑکانہ اورتھرمیں یونیورسٹی بھی قائم کریں گے، ہرجگہ سے تعلیم کی بہتری کیلئے آوازآتی ہے اورواضح کردوں کہ وفاقی یونیورسٹی کے لئے کسی صوبے سے رابطے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگربحریہ کی یونیورسٹی ٹیک اوورکرنا پڑے تو کوئی حرج نہیں ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے ساتھ چلنے کی بھرپورکوشش کی، سیاسی مخالفت کے باوجود باربارایم کیوایم کو بلایا اورملاقات کی، وزیراعظم کی پرانی ریکارڈنگ دیکھ لیں کہ ایم کیو ایم نظریاتی جماعت ہے، اگرایم کیو ایم یا اورکوئی جماعت مل کر الیکشن لڑے گی تو اس کا بعد میں پتہ چلے گا، دہشت گردی اوررمائنس الطاف کا فارمولہ ہوا تو ایم کیو ایم ہمارے ساتھ چل رہی ہے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کررہے ہیں، سندھ حکومت انکوائری میں روڑے نہ اٹکائے ، ادارے آزادانہ کام کررہے ہیں اور ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے، خواہش ہے کہ سندھ حکومت رویہ بہترکرے اورساتھ چلے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ زہرہ شاہد کے قاتل پکڑے گئے اوران کو سزا ملنی چاہیئے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نے 172 ارب کے منصوبوں کا اعلان کیا تو اس کی مخالفت شروع کردی گئی، وزیراعظم جہاں چاہیں منصوبوں کا اعلان کرسکتے ہیں، منصوبے عام عوام کے لئے ہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ کو حیدرآباد سے ختم نہیں کیا جارہا، کم روینیو اورنقصان کی وجہ سے پی آئی اے نے سروس بند کی، حیدرآباد سے دبئی یا دوسرے شہرکیلئے سروس شروع کرنے پرغورکررہے ہیں۔