پاناما لیکس میں ملوث جسٹس فرخ عرفان مستعفی

سپریم جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کے خلاف کارروائی ختم کردی


ویب ڈیسک April 09, 2019
صدر مملکت نے جسٹس فرخ عرفان کے استعفے کی منظوری دے دی، وکیل حامد خان۔ فوٹو:فائل

ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت عارف کو بھجوایا جنہوں نے اس کی منظوری دے دی۔ جسٹس فرخ عرفان نے اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس فرخ عرفان کے خلاف کارروائی بھی ختم کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کی جائے

جسٹس فرخ عرفان کا نام پاناما لیکس میں شامل تھا، اور ان کی آف شور کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی شروع کررکھی تھی، آج اس کیس میں گواہیاں مکمل ہونی تھیں اور جسٹس فرخ عرفان کا بیان بھی ریکارڈ ہونا تھا، تاہم جسٹس فرخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما لیکس میں شامل جسٹس فرخ عرفان سے منی ٹریل طلب

جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ جسٹس فرخ نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت کو بھجوا دیا ہے، اور صدر نے استعفے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اب وہ اپنے عہدے پر نہیں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |