1980کی دہائی میں شمالی کوریا سے ہتھیار لیے فیڈل کا سترو کا انکشاف

سابق صدرفیڈل کاسترو نےشدیدبیماری کی وجہ سے اقتدارسے علیٰحدگی اختیار کرکے حکومت چھوٹے بھائی راؤل کاستروکے حوالے کی۔


INP August 16, 2013
سابق صدرفیڈل کاسترو نےشدیدبیماری کی وجہ سے اقتدارسے علیٰحدگی اختیار کرکے حکومت چھوٹے بھائی راؤل کاستروکے حوالے کی۔ فوٹو : فائل

کیوباکے سابق صدرفیڈل کاسترونے کہاہے کہ انھوں نے2006میں شدیدبیماری کی وجہ سے اقتدارسے علیٰحدگی اختیار کرکے حکومت چھوٹے بھائی راؤل کاستروکے حوالے کی۔

عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اپنی87 ویں سالگرہ کے موقع پرخصوصی مضمون میں انھوں نے بتایاکہ انھیں معدے کی بیماری سے بچنے کی امیدنہ تھی اوروہ یہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ مزید 7سال زندہ رہیں گے۔ انھوں نے مزیدلکھاہے کہ جب انھیں اندازہ ہواکہ ان کی بیماری حتمی ہوگی توانھوں نے صدارت کاعہدہ چھوڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ 1980کی دہائی میں کیوبانے شمالی کوریاسے ہتھیارحاصل کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں