بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کا حملہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اپنے محافظوں کے ہمراہ انتخابی میں جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے

بی جے پی کے رکن اسمبلی انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ فوٹو : فائل

بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منداوی اور ان کی حفاظت پر مامور 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی واڈا میں رکن اسمبلی بھیما منداوی کی گاڑی کو اُس وقت دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا جب وہ اپنے محافظوں کے ہمراہ ایک جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ حادثے میں رکن اسمبلی اپنے 5 سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔




زور دار دھماکا ضلع دانتی واڈا کے علاقے کوکونٹا اور سیامگری کے درمیان اُس وقت پیش آیا جب وہاں سے رکن اسمبلی کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں، حتمی بات دیگر شواہد سامنے آنے کے بعد ہی کہی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی کا قتل بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے محض دو دن قبل کیا گیا ہے۔
Load Next Story