نیم پاگل مسلح شخص نے وفاقی پولیس کی استعداد کا بھانڈا پھوڑدیا

ایک نیم پاگل شخص نے دو بندقوں کے ہمراہ جڑواں شہروں کی 50 لاکھ آبادی کو ذہنی ہیجان میں مبتلاکئے رکھا


Jahangir Minhas August 16, 2013
ایک نیم پاگل شخص نے دو بندقوں کے ہمراہ جڑواں شہروں کی 50 لاکھ آبادی کو ذہنی ہیجان میں مبتلاکئے رکھا۔ فوٹو : اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محض ایک شخص کے مسلح ہو کر سڑک پر آجانے کے باعث وفاق کی سیکورٹی اور دہشت گردی کیخلاف حکومتی حکمت عملی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔

ایک نیم پاگل شخص نے دو بندقوں کے ہمراہ جڑواں شہروں کی 50 لاکھ آبادی کو نہ صرف ذہنی ہیجان میں مبتلاکئے رکھا بلکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اسلام آباد کو سیکیورٹی پروف علاقہ بنانے کے دعوو ںکی بھی قلعی کھول دی۔ مخلتف ٹی وی چینل کی مسلسل کئی گھنٹے تک اس پاگل شخص کی بے جا کارروائی کو براہ راست دکھانے پر پوری دینا کو بھی یہ پیغام مل گیا کہ پاکستان کے دارالحکومت کی سکیورٹی کی کیا صورتحال ہے اور ہماری وفاقی پولیس کس قدر تربیت کی حامل ہے ۔

مسلح شخص سے اسلام آباد مثالی پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کی2 دفعہ ملاقات میں بھی ا س بات کا بھانڈا پھوٹ گیاکہ ہماری پولیس اس صورتحال سے نمٹنے کیلیے کس قدر تربیت یافتہ ہے ۔ ایس ایس پی اپنی وردی کے بجائے ورزش والے ڈریس میں نیم پاگل مسلح شخص سے مذاکرات کرتے نظر آئے جس سے ان کی سنجیدگی ظاہر ہوتی رہی ۔ گو حکومت آئندہ 7 ماہ میں ملک کے اندر ایک نئی سیکیورٹی پالیسی بنانے جا رہی ہے جس کے تحت ملک کے تمام صوبوں میں دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جائے گا تاہم موجودہ صورتحال میں اس نیم پاگل شخص کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کے نمٹنے کے عمل سے سبق سیکھا جا سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں