پاکستان اورچین کا سی پیک کے خلاف جاری مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پراتفاق

فریقین کا سی پیک کے مختلف منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار


ویب ڈیسک April 09, 2019
فریقین کا سی پیک کے مختلف منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار فوٹو: فائل

پاکستان اور چین نے سی پیک کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک چین بین الاقوامی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس بیجنگ میں ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جب کہ چین کی جانب سے نائب وزیر خارجہ کانگ زوان یو نے نمائندگی کی۔

اجلاس میں فریقین نے مختلف منصوبوں سے متعلق تجاویز کا تبادلہ کیا اور سی پیک کے مختلف منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان اور چین نے سی پیک پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے راہداری منصوبے کےخلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ۔

ابتدائی اجلاس کے بعد بین الاقوامی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |