سفاری پارک مقابلہشہیداہلکاروں کوفی کس20لاکھ روپےبچوں کوملازمت دینے کااعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کاحکم دیاہے۔


Staff Reporter August 16, 2013
وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کاحکم دیاہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے سفاری پارک میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈی ایس پی گلشن اقبال قاسم غوری سمیت دواے ایس آئی کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کیلیے فی کس 20،20لاکھ روپے معاوضے اورشہداکے بچوں کو پولیس میں ایک ایک ملازمت دینے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اہلکاروں کی جرأتمندی اور بہادری کے جذبے کوسراہا، وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کاحکم دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں