حنا ربانی کھر کا فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

براہ مہربانی وکلا کی فیسوں پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے واجب الادا بل جمع کرائیں، فواد چوہدری کی ٹویٹ


ویب ڈیسک April 09, 2019
براہ مہربانی وکلا کی فیسوں پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے واجب الادا بل جمع کرائیں، حنا ربانی کے اعلان پر فواد چوہدری کی ٹوئٹ (فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فواد چوہدری نے مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے، الزامات کے ذریعے کردار کشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکی ہے، فواد چوہدری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر حناربانی کھر کی ٹیکسٹائل مل کے ذمہ واجب الادا بل کی تفصیلات جاری کر دی ہیں اور کہا ہے کہ براہ مہربانی وکلاء کی فیسوں پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے واجب الادا بل جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔