طالبان نے فیصل آباد جیل پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی وزارت داخلہ کا مراسلہ

حملہ آور ٹیم کی قیادت بنوں جیل سے رہا ہونے والا مبینہ دہشت گرد عدنان رشید کرے گا۔ مراسلہ


Numainda Express August 16, 2013
حملہ آور ٹیم کی قیادت بنوں جیل سے رہا ہونے والا مبینہ دہشت گرد عدنان رشید کرے گا۔ مراسلہ. فوٹو فائل

تحریک طالبان کے کمانڈر بدر منصور نے سینٹرل جیل فیصل آباد پر حملے کی منصوبہ بندی کر لی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے حساس اداروں سمیت پولیس کے تمام افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کے 2 کمانڈروں بدر منصور اور مطیع الرحمٰن نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلیے حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، مراسلے مطابق حملہ آور ٹیم کی قیادت بنوں جیل سے رہا ہونے والا مبینہ دہشت گرد عدنان رشید کرے گا۔ مراسلے میں بھی یہ لکھا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گرد فیصل آباد میں غیر ملکی طلبا کے بھیس میں حملہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں