راحت فتح کا ضرورت مند فنکاروں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ

ٹرسٹ کے ممبران میں صف اول کے کھلاڑیوں، فنکاروں اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا جائے گا


Qaiser Iftikhar April 09, 2019
ٹرسٹ کے ممبران میں صف اول کے کھلاڑیوں، فنکاروں اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور بین الاقوامی میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے ضرورت مند فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس ٹرسٹ کے ذریعے ایسے فن کاروں کی ان کی دہلیز پر جا کر مدد کی جائے گی جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جب کہ ٹرسٹ میں صف اول کے کھلاڑیوں، فنکاروں اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔

استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ 'میں پاکستان کے ایک ایک فن کار سے محبت کرتا ہوں اور سلمان احمد نے فن کاروں کے لیے جو ٹرسٹ بنایا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں کیوں کہ مجھے بھی ان سے بہت پیار ملا ہے'۔



ٹرسٹ کے نگران چیئرمین سلمان احمد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کسی سے فنڈز ریزنگ نہیں کریں گے، ایسے فنکار جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ علیل ہیں ان کی مالی مدد خود کریں گے کیوں کہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت میں گزار دیتے ہیں ہم ان کی قدر نہیں کریں تو کون کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں