زمرد خان کو الطاف حسین کا خراج تحسین قائم علی شاہ کی مبارکباد

اللہ تعالیٰ پوری قوم میں جرات وہمت اورحب الوطنی کاایسا ہی جذبہ پیداکرے۔ الطاف حسین


Express Desk August 16, 2013
اللہ تعالیٰ پوری قوم میں جرات وہمت اورحب الوطنی کاایسا ہی جذبہ پیداکرے۔ الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آبادمیں اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسلح شخص کوقابوکرنے کرنے کی دلیرانہ کوشش کرنے پرپیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق رکن قومی اسمبلی زمردخان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ زمردخان نے ملک کی عزت ووقار کی خاطر اپنی جان پر کھیل کرمسلح شخص کوقابوکرنے کیلیے جس جرات وبہادری اوردلیری کامظاہرہ کیاہے وہ ایک ناقابل فراموش واقعہ ہے جس پر زمردخان کوجتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پوری قوم میں جرات وہمت اورحب الوطنی کاایسا ہی جذبہ پیداکرے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ زمرد خان نے اپنی جرأت و بہادری سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ، انھوں نے زمرد کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔