پشاور میں تیز آندھی اور بارش سے 6 افراد جاں بحق درجنوں زخمی
جاں بحق ہونے والوں میں 10 سال ابراہیم، 9 سالہ برکت شاہ اور دیگر شامل
پشاور میں تیز آںدھی اور بارش کے سبب تین افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس کے مطابق منگل کو پشاور اور گردو نواح میں تیز آندھی اور بارش کے سبب ہونے والے حادثات میں تین افراد جاں بحق اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔ 17 زخمیوں کو کے ٹی ایچ، 13 کو ایل آر ایچ اور 12 زخمیوں کو ایچ ایم سی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 سال ابراہیم، 9 سالہ برکت شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
تیز ہوا سے بی آر ٹی اسٹیشن کی چھتیں طوفان کا سامنا نہ کرسکیں اور تیز ہوا کے باعث چھتیں اکھڑ گئیں۔ ضلع خیبر کے علاقہ شاکس میں گھر کی دیوار گرنے سے برکت شاہ نامی 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، سر کمر کے علاقہ میں دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر مسعود اسلم کے مطابق زخمیوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ریسکیو کر کے جمرود سول ہسپتال منتقل کیا، جاں بحق بچے کے خاندان کے لیے تین لاکھ روپے کا چیک اور زخمیوں کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کے چیک اسسٹنٹ کمشنر کو بھیج دیئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز آندھی اور بارش کے باعث اب تک پشاور میں تین، صوابی میں دو اور کوہاٹ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، آندھی سے پشاور، صوابی، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں مکانات کو نقصان پہنچا۔
دریں اثنا پیسکو نے کہا ہے کہ شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں درختوں کے گرنے، تاروں کے ٹوٹنے اور ٹرانسفرمرز کے شارٹ ہونے کی وجہ سے تقریبا 191 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے تھے، پیسکو نے بارش رکتے ہی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔