پی آئی اے کی پروازمیں معمر مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

73 سالہ معمر شہری عبدالرحیم کی لاش لندن میں ورثا کے حوالے کردی گئی


ویب ڈیسک April 10, 2019
73 سالہ معمر شہری عبدالرحیم کی لاش لندن میں ورثا کے حوالے کردی گئی (فوٹو: فائل)

پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں دل کا دورہ پڑنے سے معمر مسافر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 میں دوران پرواز 73 سالہ مسافر عبدالرحیم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ ازبکستان کی فضائی حدود سے گزر رہا تھا جب مسافر کو دل کو دورہ پڑا، جہاز میں موجود مسافر ڈاکٹر نے جب عبدالرحیم کو چیک کیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا، لندن پہنچنے پر عبدالرحیم کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر برطانوی شہریت کا حامل تھا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔