افغانستان 4 آسٹریلوی فوجی زخمی 8طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

آسٹریلوی فوجی ارزگان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں زخمی ہوئے، 2 طالبان گرفتار


Online August 26, 2012
آسٹریلوی فوجی ارزگان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں زخمی ہوئے، 2 طالبان گرفتار

اتحادی فوج نے افغانستان میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران 8 طالبان جنگجوئوں کو ہلاک اور 3کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک بم دھماکے میں 4 آسٹریلوی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔

اتحادی فورسز کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں مختلف مقامات پر کارروائیوںکے دوران آٹھ طالبان کو ہلاک اور دو کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنادی گئیں ہیں، دوسری جانب صوبہ ارزگان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں چار آسٹریلوی فوجی زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں جرمنی منتقل کردیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں