ماڑی پور روڈ پر پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کی گاڑی پر فائرنگ

سول اسپتال سے واپس اپنے گھر جا رہی تھیں کہ انھیں لگا کہ انکی گاڑی کے قریب مارٹر گولہ گرا ہے۔ ثانیہ ناز


Staff Reporter August 16, 2013
سول اسپتال سے واپس اپنے گھر جا رہی تھیں کہ انھیں لگا کہ انکی گاڑی کے قریب مارٹر گولہ گرا ہے۔ ثانیہ ناز فوٹو: فائل

ماڑی پور روڈ پر پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ثانیہ ناز ان کا ڈرائیور اور گارڈ محفوظ رہے۔ ثانیہ ناز نے ایکسپریس کو بتایا کہ سول اسپتال سے واپس اپنے گھر جا رہی تھیں کہ انھیں لگا کہ انکی گاڑی کے قریب مارٹر گولہ گرا ہے۔ اسی دوران انکے گارڈ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر رہے ہیں ،گارڈ نے جوابی فائرنگ کی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے ، ثانیہ ناز کا کہنا تھا کہ حسین کچھی اور اسکے ساتھیوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا ہے کیونکہ وہی لوگ انکے دشمن ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں