صدرنے جسٹس تصدق جیلانی کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کرنیکی منظوری دیدی

صدر آصف علی زرداری نے یہ تقرری آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت دی ہے۔


Online August 16, 2013
صدر آصف علی زرداری نے یہ تقرری آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت دی ہے۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس تصدق حسین جیلانی کو قائمقام چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

جاری پریس ریلیزکے مطابق صدر آصف علی زرداری نے یہ تقرری آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت دی ہے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی 30 سے 31 اگست تک بھوٹان میں ہونے والی ماحولیات پر دوسری ساؤتھ ایشیائی چیف جسٹسز گول میز کانفرنس میں شرکت کے باعث قائمقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |