پی سی بی ماہر نفسیات کا ناکام تجربہ پھر دہرانے کیلیے تیار

تیمور ذہنی طور پر سدھارنہ لاسکے ،انگلینڈمیں11مئی تک’’خدمات‘‘ انجام دیں گے۔


Express News/Sports Reporter April 10, 2019
تیمور ذہنی طور پر سدھارنہ لاسکے ،انگلینڈمیں11مئی تک’’خدمات‘‘ انجام دیں گے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی ایک بار پھر ماہر نفسیات کا ناکام تجربہ دہرانے کیلیے تیار ہے۔

آسٹریلیا سے یواے ای میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہرمحمودکی سفارش پر برطانوی اسپورٹس سائیکالوجسٹ تیمور خان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں،اس دوران ہمیشہ کی طرح ماہر نفسیات کی سخت ضرورت عمر اکمل کو تھی،مگر تیمور خان کی کوئی افادیت نظر نہ آئی۔

مڈل آرڈر بیٹسمین ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی روش پر قائم رہے اور رات کو تاخیر سے لوٹنے پر جرمانے کے سزاوار بھی ٹھہرے،پلیئرز انفرادی کھیل پر توجہ دیتے رہے اور پانچوں میچز ہار گئے۔

پی سی بی نے اب یہ ناکام تجربہ دہرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیمور خان کو 11مئی تک اسکواڈ کیساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ماہرنفسیات کی ''خدمات'' ابتدائی طور پر کاؤنٹیز کے ساتھ 3پریکٹس میچز، انگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی اور2 ون ڈے مقابلوں تک حاصل کی گئی ہیں، جس کے بعد انھیں مزید اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے یا فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماضی میں کرکٹرز کیلیے کام کرنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے تیمور خان کے تقرر پر پہلے بھی انگلیاں اٹھائی جاتی رہی ہیں، انگلینڈ سے سیریز اور ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا، کھلاڑی اور آفیشلز 23تاریخ کو روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔