جنوبی افریقہ کا تجارتی وفد 11 اپریل کو پاکستان پہنچے گا
دورے میں کئی ملین ڈالر مالیت کے تجارتی و کاروباری معاہدے متوقع ہیں، رفیق میمن
جنوبی افریقہ کا17 رکنی تجارتی وفد 11 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔
جنوبی افریقہ کا17 رکنی وفد 10روزہ دورے پر11 اپریل کو پاکستان پہنچے گا جو19 اپریل تک ملک میں قیام کرے گا۔ وفد اپنے دورے میں پاکستان کے صنعت و تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے گا۔
وفد کی قیادت پاک ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کے سربراہ رفیق میمن کررہے ہیں۔ جنھوں نے بتایا وفد میں ساؤتھ افریقہ کی بڑی کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں جو پاکستان میں زراعت، ایوی ایشن، انفرااسٹرکچر، سیاحت ، تعمیراتی صنعت اور آئل پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔
رفیق میمن کے مطابق اس دورے میں کئی ملین ڈالر مالیت کے تجارتی و کاروباری معاہدوں (ایم او یو)پر دستخط ہوں گے ۔