ڈیری فارمرزکا دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان

بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیرتھا، ڈیری فارمرز


ویب ڈیسک April 10, 2019
عمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا: فوٹو: فائل

ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیری فارمرزنے غیرسرکاری طورپردودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔ عمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی لیٹرفروخت ہوگا۔

ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کا فارم ریٹ 108 روپے فی لیٹر مقررکرتے ہوئے کہا کہ بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا، قیمت پرنظرِثانی کے لئے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں، ڈیری فارمنگ کی پوری صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ڈیری فارمرز نے کہا کہ شہری انتظامیہ اورعوام کے تمام ردعمل کا سامنا دکانداروں کوکرنا پڑتا ہے اوررمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو پریشان کرکے بددعائیں نہیں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |