میرا گلیکسی ٹیکسٹائل مل سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں حناربانی کھر
میرے خاوند گلیکسی ٹیکسٹائل مل کے معمولی شیئرز کے مالک ہیں، رہنما پی پی پی
پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ میرے خاوند گلیکسی ٹیکسٹائل مل کے معمولی شیئرز کے مالک ہیں لیکن میرا اس ٹیکسٹائل مل سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے رد عمل میں پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے ٹویٹ پر معافی مانگنے کے بجائے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں اور انہوں نے جس انگریزی لیٹر کو منسلک کیا، اس کو پڑھ بھی لیں، فواد چوہدری نے جو لیٹراپنے ٹویٹ سے منسلک کیا وہ اضافی بلنگ سے متعلق ہے۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ لیٹر کے مطابق واجبات اداشدہ ہیں، اضافی بلنگ کا معاملہ کورٹ میں ہے، اضافی بلنگ کے متنازع معاملے کو چوری سے تعبیر کرنا کہاں کا انصاف ہے، نئے پاکستان میں غیرمصدقہ باتوں کی بنیاد پر کردارکشی معمول بن چکا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حنا ربانی کھر کا فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان
حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ میرے خاوند گلیکسی ٹیکسٹائل مل کے معمولی شیئرز کے مالک ہیں لیکن میرا اس ٹیکسٹائل مل سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے، فواد چوہدری ہرجانے کے نوٹس کا جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔
واضح رہے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔