کوئٹہ جعفر ایکسپریس پرراکٹ حملہ اورفائرنگ 3افراد جاں بحق 20زخمی

ٹرین پر راکٹ حملہ اور فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ بولان کے علاقے کول پورسے گزررہی تھی۔

ٹرین پر راکٹ حملہ اور فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ بولان کے علاقے کول پورسے گزررہی تھی۔ فوٹو فائل

LONDON:
جعفرایکسپریس پر راکٹ حملہ اورفائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس پر بولان کے قریب راکٹ حملہ اورفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے، ٹرین پر راکٹ حملہ اور فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ بولان کے علاقے کول پورسے گزررہی تھی، واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب ریسکیو ٹیموں نے واقعے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story