امیتابھ بچن پاکستانی بننے کی حامی بھرنے کے بعد مکر گئے

امیتابھ کو فلم میں دیا جانے والا امن کا پیغام پسند آیا تھا لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد کام کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک April 10, 2019
امیتابھ بچن کو فلم کی کہانی میں دیا گیا امن کا پیغام بہت پسند آیاتھا فوٹوفائل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی اگلی فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اداکاروں کی اکثریت صرف اپنے مفاد کو مدنظر رکھتی ہے، ان میں بگ بی بھی شامل ہیں جو وقت اور حالات کے ساتھ اپنی سوچ کو بدلنے میں ذرا سا بھی وقت نہیں لگاتے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ساؤنڈ ڈیزائنر ریسول پوکوٹی ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں اور اپنی پہلی فلم میں انہوں نے امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیاتھا اس حوالےسے امیتابھ اور ان کے درمیان گزشتہ دوبرسوں سے بات چیت بھی جاری تھی۔

فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کے گرد گھومتی ہے جس میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص کا کردار اداکرنا تھا، امیتابھ بچن کو فلم کی کہانی اوراس میں دیا گیا امن کا پیغام بہت پسند آیا تھا اور انہوں نے یہ کردار ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی۔ ریسول فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے امیتابھ کی جانب سے تاریخ ملنے کا انتظار کررہے تھے تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث امیتابھ بچن نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں