بالی ووڈ اداکار سیف علی خان آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہے ہیں

سیف کو اپنے فلمی کیریئر میں پہلی کامیابی 2001 میں فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ سے ملی۔


ویب ڈیسک August 16, 2013
سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اداکارہ امرتا سنگھ سے جبکہ دوری گزشتہ سال کرینہ کپور سے کی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان آج 43 برس کے ہوگئے ہیں۔

سیف علی خان 16 اگست 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم ''پرم پرا'' سے کیا، ابتدا میں فلاپ پر فلاپ فلمیں دینے والے سیف علی خان کو بالآخر 2001 میں کامیابی ملی جب فرحان اختر کی فلم ''دل چاہتا ہے'' سپر ہٹ ہوئی جس نے نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے سیف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

فلم ''کل ہو نا ہو''، ''ہم تم''، ''سلام نمستے''، ''ریس''،''پری نیتا''، ''اومکارہ''، ''کاک ٹیل'' اور ''ریس ٹو'' کا شمار سیف علی خان کی ہٹ فلموں میں ہوتا ہے اور جن کے باعث انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ سیف نے بطور پروڈیوسر فلم ''لؤ آج کل'' بنائی جو ہٹ ہوئی لیکن بگ بجٹ فلم ''ایجنٹ وینود'' کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اداکارہ امرتا سنگھ سے کی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ چل نہ پائی اور طویل عرصے تک میڈیا میں کرینہ کپور سے شادی کے چرچے رہنے کے بعد بلآخر اکتوبر 2012 میں سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |