زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے سیریز کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ کر دیا

کھلاڑیوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، زمبابوے کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک August 16, 2013
کھلاڑی کچھ مہینوں نے اپنی ایسوسی ایشن بنانے کی کوششیں کر رہے تھے، زمبابوے کرکٹ بورڈ ۔ فوٹو: فائل

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل لگائے گئے تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ کر دیا جس کی وجہ سے سیریز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق زمبابوے کے کھلاڑیوں نے اپنی یونین بنا لی ہے اور تنخواہوں میں اضافے تک پاکستان سے سیریز سے قبل لگائے گئے کیمپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ولفریڈ مکوندیوا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کچھ مہینوں سے اپنی ایسوسی ایشن بنانے کی کوششیں کر رہے تھے تاہم انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ انتی جلد اس میں کامیاب بھی ہو جائیں گے، ہم کھلاڑیوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا آغاز آئندہ ہفتے ہو گا، قومی ٹیم اپنے دورہ کے دوران ایک روزہ ، ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز میچز کھیلے گی جس کے لیے ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |