مردان میں بینکوں اور تاجروں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

ڈکیت گروہ سے مختلف وارداتوں کے دوران لوٹے گئے 44 لاکھ روپےبھی برآمد

ڈکیت گروہ سے مختلف وارداتوں کے دوران لوٹے گئے 44 لا کھ روپےبھی برآمد۔ فوٹو : فائل

مردان پولیس نے بینکوں اور تاجروں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیاہے۔


مردان پولیس نے بینکوں اور تاجروں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گر فتار کر لیا، ڈکیت گروہ سے مختلف وارداتوں کے دوران لوٹے گئے 44 لا کھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

گروہ کے سرغنہ عثمان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ پشاور پولیس کو بھی بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، ڈی پی او مردان کے مطابق گروہ کا ایک رکن بینکوں سے زیادہ رقوم نکلوانے والے افراد کی ریکی کر کے اپنے ساتھیوں کو آگاہ کرتا جو راستے میں اس کو لوٹ لیتے۔
Load Next Story