پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے آئی ایم ایف

آئندہ برسوں میں پاکستان کے اندر بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف


ویب ڈیسک April 10, 2019
آئندہ برسوں میں پاکستان کے اندر بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف۔ فوٹو : فائل

عالمی بینک کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سےجاری کردہ ورلڈ اکنامک آوٹ لک 2019 کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی آئی گی، رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد رہے گی جب کہ آئندہ سال شرح نمو کم ہوکر 2.8 فیصد رہ جائے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق 2019 کے بعد پاکستان کی شرح نمو 2.7 تک سکڑنے کا خدشہ ہے جب کہ ملک میں مصنوعات کی کھپت میں کمی ہوگی اور آئندہ برسوں میں پاکستان کے اندر بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں