برطانیہ کا سکھوں کو قتل کرنیوالےبھارتی فوجیوں کیخلاف پروگرام نشر کرنے پرٹی وی چینل پرجرمانہ

سنگت ٹی وی نے1984میں علیحدگی پسند سکھوں کے خلاف آپریشن کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل کے ایس برار کیخلاف پروگرام نشرکیا تھا۔

سنگت ٹی نے پروگرام نشر کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،برٹش میڈیا ریگولیٹر "آف کام" فوٹو: فائل

DUBLIN:
برطانیہ نے سکھوں کو قتل کرنے والےبھارتی فوجیوں کے خلاف پروگرام نشر کرنے پر سکھ مذہب کے ٹی وی چینل پر 30 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔


برٹش میڈیا ریگولیٹر "آف کام" کاکہنا ہے کہ برمنگھم سے نشر ہونے والے ''سنگت'' ٹی وی نامی چینل نے 1984 میں امرتسر میں علیحدگی پسند سکھوں کے خلاف آپریشن کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل کے ایس برار اور دیگر کے خلاف پروگرام نشر کیا جس کے بعد سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت 4افراد نے 78 سالہ سابق بھارتی فوجی افسر پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا۔ آف کام کے مطابق ٹی وی پر اس طرح کا پروگرام نشر کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی اورلوگوں کو تشدد پر اکسایا جس کے بعد اس قسم کا واقعہ پیش آيا ۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے لیفٹننٹ جنرل(ر) کے ایس برار کی سربراہی میں 1984 میں امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام ''گولڈن ٹیمپل'' پر ''بلیواسٹار'' کے نام سے آپریشن کیا تھا جس میں نہ صرف سکھوں کے مقدس مقام کی توہین کی گئی بلکہ اس آپریشن میں سیکڑوں سکھوں کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیا گیا جس کی وجہ سے سکھوں میں لیفٹننٹ جنرل(ر) کے ایس براراور آپریشن ميں شریک دیگر فوجیوں کے خلاف شدید نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں
Load Next Story