سعودی عرب سے 20 ہزار بھارتی باشندوں کو ملک سے نکال دیا گیا

بھارتی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن کے مطابق سعودی عرب میں مقیم بھارتیوں کو اپنے کاغذات مکمل کرنے کا موقع دیا گیا تھا

گزشتہ چار ماہ کے دوران سعودی عرب میں بھارتیوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا تھا،بھارتی سفارتخانہ فوٹو رائٹرز/فائل

KARACHI:
سعودی حکومت کی جانب سے لیبر قوانین میں سخت ترامیم کے بعد 20ہزارکے قریب بھارتی باشندوں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا ہے۔


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انڈین سفارت خانے کے اہلکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام بھارتیوں کو اپنے کاغذات مکمل کرنے کا موقع دیا گیا تھا اوران سے کہا گیا تھا کہ جو لوگ غیرقانونی طورپر سعودی عرب میں مقیم ہیں وہ بغیر کسی جرمانہ ادا کئے بغیر بھارت چلے جائیں لیکن اس کے باوجود سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر مقیم بھارتیوں کی تعداد میں کمی نہیں ہوئی الٹا سعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا رہا۔

سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کو رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ میں 3 نومبر تک تو سیع کر دی ہےجس کے بعد بھارت کے قونصل جنرل فیض احمد قدوائی نے تمام سفارتی عملے کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 3 نومبر کے بعد کوئی بھی بھارتی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم نہ رہ سکے۔
Load Next Story