بلوچستان صورتحالاقوام متحدہ کا وفد پاکستان آئیگا

وفد کوئٹہ کے علاوہ کراچی،پشاوراوراسلام آبادبھی جائیگا،اقوام متحدہ کاوزارت خارجہ کوخط


INP August 26, 2012
وفد کوئٹہ کے علاوہ کراچی،پشاوراوراسلام آبادبھی جائیگا،اقوام متحدہ کاوزارت خارجہ کوخط

RAWALPINDI: اقوام متحدہ نے بلوچستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے وزارت خارجہ کے نام خط لکھا ہے کہ بلوچستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کا 7 رکنی وفد10سے 20 ستمبرتک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد کوئٹہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں بھی کریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں