اشرافیہ سے ٹیکس لئے بغیر حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکتی عمران خان

جب تک حکومت پیسے والوں سے ٹیکس نہیں لیتی تب تک عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتی رہے گی، عمران خان

جمہوریت میں اپوزیشن کا اہم کردار ہوتا ہے اور کرپشن سے پاک حکومت ہی ملک میں مہنگائی ختم کر سکتی ہے، عمران خان فوٹو: فائل

NEW YORK:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کرتی تب تک ملک کو تباہی کی طرف بڑھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک حکومت اشرافیہ سے ٹیکس نہیں لیتی تب تک عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتی رہے گی، ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، ملک کی آمدنی 2 ہزار ارب اور خرچ ساڑھے 3 ہزار ارب روپے ہے، ان 2 ہزار ارب میں سے 1300 ارب روپے تو قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے اور باقی فوج کو چلا جاتا ہے جس کے بعد ملک کو چلانے کے لئے مزید قرضے لئے جاتے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ ڈالر 105 روپے ہو چکا ہے تو مہنگائی تو لازمی بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سے 3 سال میں عام آدمی کے گھر کے خرچ میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے اور یہ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو جیتنا بہت ضروری ہے، جمہوریت میں اپوزیشن کا اہم کردار ہوتا ہے اور کرپشن سے پاک حکومت ہی ملک میں مہنگائی ختم کر سکتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story