9 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 161 ارب ڈالر وطن بھیجے

پاکستان کو سب سے زیادہ رقم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ سے موصول ہوئی


Business Reporter April 10, 2019
گزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 14802.96ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.74 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے، فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ءکے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں 16096.33 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 14802.96 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.74 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

مارچ 2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1745.80 ملین ڈالر رہی جو فروری 2019 کے مقابلے میں 10.73 فیصد زائد جبکہ مارچ 2018 کے مقابلے میں3.20 فیصد کم ہے۔

مارچ 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 405.87 ملین ڈالر، 378.14 ملین ڈالر، 271.11 ملین ڈالر، 281.26ملین ڈالر، 167.80 ملین ڈالر اور44.20 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جب کہ مارچ 2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 427.62ملین ڈالر، 424.89 ملین ڈالر، 247.17 ملین ڈالر،258.96ملین ڈالر، 183.79ملین ڈالر اور 58.91 ملین ڈالر تھیں۔

مارچ 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 197.41 ملین ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2018 میں ان ملکوں سے202.26 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں