پاکستان کو چاروں طرف سے خطرات لاحق ہیں رابطہ کمیٹی

ہمیں شیعہ سنی یاہندومسلمان کی بنیادپرنہیں بلکہ پاکستانی بن کر سوچنا چاہیے


Express Desk August 26, 2012
ہمیں شیعہ سنی یاہندومسلمان کی بنیادپرنہیں بلکہ پاکستانی بن کر سوچنا چاہیے۔ فوٹو: فائل

PARACHINAR: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کواس وقت یکجہتی کی اشدضرورت ہے،فرقہ واریت کی بنیادپر پاکستانی شہریوں کوقتل کرنا قائداعظم کو قتل کرنا ہے پاکستان چاروں طرف سے خطرات میں گھراہوا ہے اورایسے میں آئے دن شیعہ کمیونٹی کے لوگو ں کو بسوں سے اتارکر اورشناخت کرکے قتل کیاجارہاہے یہ نہ صرف ظلم بلکہ پاکستان دشمنی کاعمل ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں شیعہ سنی یاہندومسلمان کی بنیادپرنہیں بلکہ پاکستانی بن کر سوچنا چاہیے اورکسی بھی شہری کے ساتھ امتیاز نہیں برتنا چاہیے۔انھوںنے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈرہیں جوسچے مسلمان کی حیثیت سے تمام مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے منشورا ور تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوںکے لیے یکساں حقوق کے حصول کے لیے آوازبلندکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں