پاک برطانوی چیمبرآف کامرس کی پی آئی اے کو طیارہ دینے کی پیشکش

پاکستانی سرمایہ کار پی آئی اے کے شیئرز خریدنا چاہتے ہیں تاکہ اسے ترقی دی جاسکے، پاک برطانیہ چیمبرآف کامرس انڈسٹریز


ویب ڈیسک April 10, 2019
پاکستانی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاک برطانیہ چیمبرآف کامرس انڈسٹریز. فوٹو: فائل

برطانوی پاکستانی چیمبرآف کامرس نے قومی اثاثے کو مستحکم کرنے کےلئے پی آئی اے کو طیارہ دینے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ پاکستان چیمبرز آف کامرس کے وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیااور سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کے 7 رکنی وفد کی قیادت میاں محمد وحید نے کی۔

برطانوی وفد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں موجود پاکستانی سرمایہ کار وزیراعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہیں، اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پی آئی اے پاکستان کا قومہ اثاثہ ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی پی آئی اے کے زریعے ہی اپنے سفر کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستانی سرمایہ کار پی آئی اے کے شیئرز بھی خریدنا چاہتے ہیں تاکہ اس کو مزید ترقی دی جاسکے۔

برطانوی وفد نے پی آئی اے کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکے پاکستان چیمبرآف کامرس کی سرمایہ کاری سے قومی ایئرلائن مزید مستحکم ہوگی۔ وفد نے پہلے مرحلے میں پی آئی اے کو طیارہ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کو مزید طیارے بھی دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں