ملزم سکندر کیخلاف مقدمہ درج دبئی میں قید بیٹے کو رہا کرانا چاہتا تھا

سکندر نے بیوی کو حکومت سے ملک میں شریعت کے نفاذ کے حوالے سے مطالبہ پیش کرنے کا کہہ کر راضی کیا تھا۔


ویب ڈیسک August 16, 2013
سکندر حیات حکومت پر دباؤ ڈال کر دبئی کی جیل میں قید اپنے 22 سالہ بیٹے کو رہا کرانا چاہتا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

سکندر حیات نے اسلام آباد میں سارا ڈراما دبئی کی جیل میں قید اپنے 22 سالہ بیٹے کو رہا کرانے کے لئے رچایا جب کہ اس کی بیوی اس کے ارادے سے لاعلم تھی۔

سکندر حیات کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کی کاپی ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی جس کے مطابق سکندر حیات حکومت پر دباؤ ڈال کر دبئی کی جیل میں قید اپنے بیٹے کو رہا کرانا چاہتا تھا جب کہ اس کی بیوی اس کے اصل مقصد سے بالکل لا علم تھی، سکندر نے بیوی کو حکومت کے سامنے ملک میں شریعت کے نفاذ کے حوالے سے مطالبہ پیش کرنے کا کہہ کر راضی کیا تھا، سکندرگاڑی میں اسلحہ سمیت ریڈ زون میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن کرائے پر لی گئی گاڑی کے ڈرائیور نے اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا، ڈرائیور امجد نے گاڑی گرین بلٹ پر چڑھا دی اور پولیس کو سکندر کے مزموم ارادوں سے آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکندر حیات نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کے جناح ایوینیو پر 5 گھنٹے تک سڑک کو بلاک کر کے رکھا، اس دوران وہ وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا، سکندر کا بظاہر تو مطالبہ تھا کہ ملک میں شریعت نافذ کی جائے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں لیکن ان مطالبات کی آڑ میں اس کے مقاصد کچھ اور تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |