محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے عید پر ریلیز ہوئی 5 پشتو فلموں پر پابندی عائد کر دی

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ان فلموں کی سینسر بورڈ سے منظوری نہيں لی گئی


ویب ڈیسک August 16, 2013
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ان فلموں کی سینسر بورڈ سے منظوری نہيں لی گئی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے عید پر ریلیز ہوئی 5 پشتو فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام خان کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ان فلموں کی سینسر بورڈ سے منظوری نہيں لی گئی جو موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہے، جن فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پشتو کی پہلی ایچ ڈی فلم زما ارمان، شرط اور بنگی لالئی سمیت 5 فلمیں شامل ہیں۔ فلم زما ارمان نے سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس بھی کیا تھا۔

دوسری جانب پابندی عائد کئے جانے کے باوجود پشاور کے مختلف سینما گھروں میں ان فلموں کی نمائش جاری ہے، سینما مالکان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سینسر بورڈ موجود نہیں ہے اور 18ویں ترمیم کے تحت تمام تر صوبوں کو دیئے گئے ہیں لہذاٰ ان فلموں کی نمائش کر کے ہم کسی بھی قاون کی خلاف ورزی نہيں کر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں