پشاور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کی رہنما نجمہ حنیف جاں بحق

نجمہ حنیف خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار منتخب ہوئی تھیں۔


ویب ڈیسک August 16, 2013
نامعلوم افراد نے حیات آباد میں نجمہ حنیف کو ان کے گھر کے باہر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ فوٹو: فائل

MIRPUR: حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما نجمہ حنیف جاں بحق ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے حیات آباد میں نجمہ حنیف کو ان کے گھر کے باہر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، نجمہ حنیف خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار تھیں۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے نجمہ حنیف کے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ نجمہ حنیف کے شوہر حنیف جدون 2 سال قبل عید کے روز بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |