کراچی میں کروڑوں روپے کے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا سراغ مل گیا

اکاؤنٹ میں 3 سال کے دوران 36 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی جبکہ ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں


ویب ڈیسک April 11, 2019
عدالت نے ملزم کے 10 لاکھ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے فوٹو: فائل

نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاؤنٹ میں 36 کروڑ روپے کا انکشاف ہوا ہے جس سے متعلق مقدمے کی نقول عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں۔

کراچی کسٹم عدالت میں ایف بی آر حکام نے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ سے متعلق مقدمے کی نقول عدالت میں جمع کرادی۔ نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاونٹ میں 36 کروڑ روپے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کرکے محمد ابراہیم کے اکاؤنٹ میں 3 سال تک کون پیسے بھیجتا رہا اس کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ عدالت نے ملزم کے 10 لاکھ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

ایف بی آر کے درج مقدمے کے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے 2015 میں اکاونٹ کھولا۔ بے نامی اکاونٹ میں یکم جولائی 2015 تا 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی۔ 3 سالوں میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی۔ ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں۔ پتے پر بشیر احمد قادری نامی شخص دستیاب تھا۔ شبہ ہے کسی نے منی لانڈرنگ کے لیے اکاؤنٹ کھولا۔ مذکورہ اکاونٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے۔ غریب علاقے کے شہری کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے