سیالکوٹ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق

پوتا نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا تو دادا اور دادی اسے بچانے نہر میں کود پڑے

ڈوبنے والوں میں پوتا، دادا اور دادی شامل ہیں فوٹو: فائل

پسرور میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کی مرالہ راوی لٹک نہر میں 16 سالہ ازن نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا تو دادا عبدالحمید اور دادی سلیماں بی بی اسے بچانے نہر میں کود پڑے۔

عبدالحمید اور دادی سلیماں بی بی بھی پوتے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا، عبدالحمید کی نعش نکال لی گئی ہے جب کہ سلیماں بی بی اور ازن کی نعش کی تلاش جاری ہے۔
Load Next Story