عالمی بینک نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وزیر خزانہ اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف و عالمی بینک کے حکام سے ملاقاتیں


ویب ڈیسک April 11, 2019
وزیر خزانہ اسد عمر کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف و عالمی بینک کے حکام سے ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی جس میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی وفد نے عالمی بینک کے نئے صدر ڈیوڈ مالپس سے سائیڈ لائن ملاقات بھی کی جس میں میکرو اکنامک صورتحال اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی، اس کے علاوہ فیس بک، پیپسی، کوکا کولا اور پراکٹر اینڈ گیمبل سمیت اوبر کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان میں اصلاحاتی عمل کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جب کہ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے جاری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر فوکس کیے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں