آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیردفاع کی ملاقات

پاکستان اورتاجکستان کے تعاون سے خطے میں امن واستحکام کو تقویت ملے گی، آرمی چیف


ویب ڈیسک April 11, 2019
آرمی چیف نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، آرمی چیف: فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع سراج الدین ایسلوف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے باہمی تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔

تاجک وزیردفاع سراج الدین ایسلوف نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کاکردار قابل تحسین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں