پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی18ویں قسط 14کروڑ54لاکھ ڈالراداکردی

آئی ایم ایف کو قرضے کی18ویں قسط 14کروڑ54لاکھ ڈالر (9کروڑ 58لاکھ ایس ڈی آر) کی ادائیگی کردی


Business Reporter August 17, 2013
پاکستان نے جولائی 2011سے اب تک 4ارب 66 کروڑ 20لاکھ ڈالر (3ارب 6کروڑ10لاکھ ایس ڈی آر) کی ادائیگی کردی ہے۔فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی18ویں قسط 14کروڑ54لاکھ ڈالر (9کروڑ 58لاکھ ایس ڈی آر) کی ادائیگی کردی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضوں میں سے پاکستان نے جولائی 2011سے اب تک 4ارب 66 کروڑ 20لاکھ ڈالر (3ارب 6کروڑ10لاکھ ایس ڈی آر) کی ادائیگی کردی ہے جن میں اسٹینڈ بائے اریجمنٹ فیسلیٹی کے تحت لیے گئے قرضوں میں سے 2ارب 57 کروڑ 70لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کو کی جانیوالی ادائیگی کے بعد رواں ماہ کے آخر میں بھی ایک بڑی قسط کی ادائیگی کی جانی ہے جب کہ پاکستان کو ستمبر 2015 تک2ارب35کروڑ90لاکھ ایس ڈی آر ادا کرنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں