روئی کی 10 ہزار گانٹھوں کے سودے 6700 تا6800 روپے فی من رہے

روئی کے بھائو 6 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 800 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے.


APP August 17, 2013
بھکر، بھاول نگر اور عارف والا کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ فوٹو: فائل

روئی کے بھائو 6 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 800 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے۔

جمعہ کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2013-14ء کی 10 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 700 روپے سے 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ میرپورخاص، شہدادپور اور ٹنڈوآدم کی روئی کی بالترتیب 1 ہزار 400 گانٹھوں، 1 ہزار 200 گانٹھوں اور 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 700 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔

جبکہ شورکوٹ، شاہ جیوانی، پیرمہر، حاصل پور، بھکر، بھاول نگر اور عارف والا کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح حیدرآباد کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 700 روپے فی من رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں