ایم سی بی نے عبوری منافع کا اعلان کردیا

ایم سی بی نے کیش ڈیویڈنڈ 3.5 روپے فی حصص دینے کا اعلان کر دیا۔

پالیسی ریٹ میں کمی اور فکسڈ ڈپازٹ اور بچت پر 6 فیصد ماہانہ اوسط کی بنیاد پر فلور ریٹ کی پیشکش بینک کیلیے خاص چیلنج تھے ۔فوٹو : فائل

لاہور:
ایم سی بی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میاں منشا کی زیر صدارت30 جون 2013 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلیے مالی حسابات کی منظوری دیتے ہوئے کیش ڈیویڈنڈ 3.5 روپے فی حصص دینے کا اعلان کیا۔


معاشی اور آپریٹنگ مشکلات کے باوجود ایم سی بی نے سال 2013 کی دوسری سہ ماہی میں شاندار نتائج کا اعلان کرکے تاریخ رقم کی اور پہلی سہ ماہی کے سب سے زیادہ منافع قبل از ٹیکس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پالیسی ریٹ میں کمی اور فکسڈ ڈپازٹ اور بچت پر 6 فیصد ماہانہ اوسط کی بنیاد پر فلور ریٹ کی پیشکش بینک کیلیے خاص چیلنج تھے جسے شاندار اسٹریٹجک مالی کارکردگی اور سال 2013 کی پہلی ششماہی میں شرح نمو سے نمٹا گیا۔فی حصص آمدن 11.75 روپے رہی جو گزشتہ برس 30 جون 2012 کو 11.07 روپے تھی۔

اثاثہ جات پر منافع 3.08 فیصد بہتر ہوا اور ایکویٹی پر ریٹرن 25.91 فیصد رہا جس سے بُک ویلیو بہتر ہوکر 93.56 روپے ہوگئی۔بینک کا منافع قبل از ٹیکس 4 فیصد اضافے کے ساتھ 17.700 ملین روپے رہا اور منافع بعد از ٹیکس 11.887 ملین روپے رہا جو گزشتہ برس 30 جون 2012 ء سے 6 فیصد زائد ہے۔
Load Next Story