ٖڈومیسٹک کرکٹ بولرز کے چھکے چھڑانے میں خوشدل شاہ سب سے آگے

2016 سے لے کر اب تک لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ 84 چھکے خوشدل شاہ نے لگائے ہیں۔


Abbas Raza April 11, 2019
عمراکمل 64 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لسٹ اے کرکٹ میں بولرز کے چھکے چھڑانے میں خوشدل شاہ سب سے آگے۔

2016 سے لے کر اب تک لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ 84 چھکے خوشدل شاہ نے لگائے ہیں، عمراکمل 64 دوسرے اور صہیب مقصود 55 تیسرے نمبر پر ہیں، کامران اکمل 54، افتخار احمد 45، احمد شہزاد 42، آصف علی 41، نعمان علی 35، خرم منظور 33 اور سمیع اسلم 32 چھکوں کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

حیرت کی بات ہے کہ بڑے اسٹروکس کھیلنے والے بیٹسمینوں میں سے صرف آصف علی کو ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ 23 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، پاور ہٹر کی متلاشی پاکستان کرکٹ ٹیم میں یہ خلا پر کرنے کے لیے خوشدل شاہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔