برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ اکتوبر تک موخر کرنے پر متفق

برطانوی حکومت کو بہتر حل نکالنے کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے، سربراہ یورپین کونسل


ویب ڈیسک April 11, 2019
برطانوی حکومت کو بہتر حل نکالنے کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے، سربراہ یورپین کونسل - فوٹو: رائٹرز

یورپی یونین نے برطانیہ کو بریگزٹ معاہدے کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برطانوی دارالعلوم میں بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے حوالے سے قرارداد پیش کی تھی جس میں انہیں ایک ووٹ سے کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے بعد یورپی یونین سے بریگزٹ کے لیے مزید وقت حاصل کرنے کے لیے برطانوی وزیراعظم نے مذاکرات کیے جس میں وہ کامیاب ہوگئی ہیں۔



بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں بریگزٹ معاہدے میں توسیع پر بات کی گئی جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے درمیان بریگزٹ معاہدے میں 31 اکتوبر تک توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے اور برطانوی حکومت کو مزید 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر سے بہتر حل نکال سکیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بریگزٹ ڈیل میں تاخیر کی قرارداد ایک ووٹ سے کامیاب

ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بار وقت ضائع کیے بغیر اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور برطانیہ کو دیے گئے وقت کے دوران وہ جب چاہے یورپی یونین سے انخلا کے معاہدے کی تصدیق کرسکتا ہے۔

واضح رہے برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ معاہدے کو مختصر وقت کے لیے موخر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ابھی بھی یورپین یونین سے جلد از جلد نکلنا چاہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |