مشہور کارٹون فلم  ’دی لائن کنگ‘ کا دھماکے دار تھری ڈی ٹریلر جاری

فلم ’دی لائن کنگ‘ 19 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک April 11, 2019
فلم ’دی لائن کنگ‘ 19 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: سوشل میڈیا)

سال 1994ء کی مشہور ترین کارٹون فلم 'دی لائن کنگ' زبردست انداز میں واپسی کے لیے تیار ہے جس کا دھماکے دار تھری ڈی ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم 'دی لائن کنگ' نئے انداز میں بڑے پردے پرانٹری کے لیے تیار ہے، اس بار 1994ء کی مشہور کارٹون فلم کو لائیو ان ایکشن تکنیک کے ذریعے پیش کیا جائے گا جب کہ اس کارٹون فلم میں مداح ایک بار پھر باپ بیٹے کی مشہور جوڑی سمبا اور مسافا کو دشمن اسکار کے خلاف اِن ایکشن دیکھ سکیں گے۔

سال 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'دی جنگل بک ' کے ہدایت کار جون فیوریو نے فلم 'دی لائن کنگ' میں بھی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں فلم 'دی جنگل بک' کے مشہور کرداروں کی آواز نبھانے والے صداکار بھی شامل ہیں جب کہ اس فلم میں سمبا کے دوست ٹائمن اور پمبا کا مشہور گانا 'ہاکونا مٹاٹا' بھی شامل کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ فلم ' دی لائن کنگ' کا شمار 90ء کی دہائی میں ڈزنی کی کامیاب ترین کارٹوں فلموں میں ہوتا ہے جس نے ایک بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

اس فلم کے مداحوں کو اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے 19 جولائی کا انتظار کرنا ہوگا جس دن یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز کی جا ئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔